• Home »
  • Uncategorized »
  • اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں الوداعی تقریبسید نبی حسین پیرزادہ کے اعزازمیں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئ

اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں الوداعی تقریبسید نبی حسین پیرزادہ کے اعزازمیں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئ

چترال(نمائندہ شندور ٹائمز) گزشتہ روز اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں سابق منیجر ادارہ ہذا اور ایس ڈبلیو او بونی سید نبی حسین پیرزادہ
کے اعزازمیں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی،ادارے کے منیجر جناب رحمت نواز سروری نے سبگدوش ہونے والے
آفیسر کو خراج تحسین پیش کی اور ادارے کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔طویل عرصے ملازمت کے دوران اسٹاف کے ساتھ ان

کے حسن سلوک اور ادارے کے لئے آپ کی خلوص نیت سے ادارہ ہذا کی ترقی کی کاوشوں کو سراہا۔ادارے کے دوسرے اسٹاف نے
بھی انہیں خراج تحسین پیش کیں،اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف آئندہ بھی ادارے اور اسٹاف کے ساتھ اپنی وابستگی جاری
رکھیں گے اور ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آخر میں جناب نبی حسین پیرزاد ہ اپنے اعزاز میں اس تقریب کے انعقاد پراسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤوں کے ساتھ ادارے سے رخصت ہوئے۔