انتقال پُرملال

انتقال پُرملال
چترال (نمایندہ شندورٹائمز ) تورکہو کے معروف شخصیت منور خان کی اہلیہ انتقال کر گئی۔ اُن کو آبائی قبرستان شوتخار تورکہو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقائی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ یوسف علی خان پاکستان نیوی،یعقوب علی رحمت علی یو اے ای و دیگر کی والدہ ماجدہ اور ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر حاجی شیر عزیز خان عزیز مستوج کی ہمشیرہ تھی۔ درین اثنا چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جملہ ممبران پریس کلب نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحومہ کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اور اُن کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جبکہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔