• Home »
  • Uncategorized »
  • انسانی حقوق تنظیم چترال موژگول واقعہ میں متاثرہ بچے کو مفت قانونی مدد فراہم کرے گی۔نیازاے نیازی ایڈوکیٹ

انسانی حقوق تنظیم چترال موژگول واقعہ میں متاثرہ بچے کو مفت قانونی مدد فراہم کرے گی۔نیازاے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(بشیر حسین آزاد)انسانی حقوق چترال کے چیئرمین نیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق تنظیم (انصاف تک آسانی رسائی پراجیکٹ)کے تحت موژگول کے متاثرہ بچے کوہرقسم کامفت قانونی مدد فراہم کرے گا۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزم کی پہلی درخواست ضمانت کو سول جج چترال جوہر علی خان صافی نے مسترد کیا ہے۔اگرملزم نے اس فیصلے کے خلاف سیشن جج کی عدالت میں اپیل دائر کیا تو وہاں بھی بچے کی طرف سے ملزم کی اپیل کی مخالفت کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چترال میں چائلڈپروٹیکشن یونٹ کی بندش کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اُنہوں نے ایس پی انوسٹیگیشن چترال خالد خان سے تفصیلی میٹنگ بھی کی ہے۔مقدمہ میں چشم دید گواہان نہ ہونے اور ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ ملزم بھی اپنے جرم سے اقراری نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود متاثرہ بچے اور خاندان کو مکمل انصاف کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔