• Home »
  • نیوز »
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی ،حکومت نے عوام کو نئے سال کا دوسرا بڑا تحفہ دے دیا

بجلی کی قیمتوں میں کمی ،حکومت نے عوام کو نئے سال کا دوسرا بڑا تحفہ دے دیا


اسلام آباد () حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔تفصیل کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 32پیسے کی کمی کی گئی ہے ۔بجلی کی قیمت میں کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے بجلی کے صارفین کو 2 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔ یہ بات واضح رہے کہ حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔دو دن قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے86پیسے کمی کی تھی ۔