• Home »
  • Uncategorized »
  • بروز گول میں تنظیم نو جوانان بروز کی طرف سے بجلی کے حوالے سے احتجاجی جلسہ کا انعقاد

بروز گول میں تنظیم نو جوانان بروز کی طرف سے بجلی کے حوالے سے احتجاجی جلسہ کا انعقاد



چترال(بشیر حسین آزاد)گذشتہ روز بروز گول میں تنظیم نو جوانان بروز کی طرف سے بجلی کے حوالے سے احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔جس سے بروز کے عمایدین اور تنظیم نوجوانان بروز کے عہدیداران نے خطاب کیا تمام مقررین نے بجلی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ محمد خان کمپنی کے بجلی لائنوں کے ذریعے علاقے کو فوری طورپر بجلی مہیا کی جائے اور بجلی کی مستقل حل کیلئے فوری طور پر ٹرانسمیشن لائن بچھانے پر کام شروع کیا جائے مقررین نے حکومت کومارچ تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگرمارچ تک علاقے کو بجلی مہیا نہیں کی گئی تو روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جاے گ