• Home »
  • نیوز »
  • تحریک حقوق عوام کی طرف سے کوہ اور اپر چترال کو بجلی کی فراہمی میں کردار ادا کرنے والوں اور چترال کے صحافی برادری کا شکریہ

تحریک حقوق عوام کی طرف سے کوہ اور اپر چترال کو بجلی کی فراہمی میں کردار ادا کرنے والوں اور چترال کے صحافی برادری کا شکریہ

چترال(بشیر حسین آزاد)سرپرست اعلیٰ تحریک حقوق لوئر چترال سعید احمد خان نے ایک اخباری بیان میں اُن تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کوہ اور اپر چترال کو گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں جلوسوں اور لانگ مارچ میں بھروپر شرکت کرکے بجلی کی ناممکن فراہمی کو ممکن میں تبدیل کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں پروگرامات اور جلسے جلوسوں کو کورئیج دینے اور بھرپور تعاون پر چترال کے صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔سعید احمد نے ٹرانشمین لائن سے کوہ اور اپر چترال کو بجلی کی ترسیل شروع کرنے پر پیڈو کے اہلکاروں کا بھی تنظیم کے طرف سے شکریہ ادا کیا اور پیڈو کے حکام سے اپر چترال کے لاسپور،یارخون،بالائی تورکہو،تریچ ویلی اور کوہ کے پھستی،گولین میں بھی ٹرانسمیشن لائن بچھا کربجلی کی ترسیل جاری کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔