جسٹس آصف سعید کھوسہ نئے چیف جسٹس نامزد


اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی،وزارت قانون نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کوجسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کیلئے وزارت قانون کی سمری پر دستخط کردیئے جبکہ وزارت قانون نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ 18جنوری کو حلف اٹھائیں گے ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار 17جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

Related Posts