• Home »
  • نیوز »
  • حکومت کا سال نو پر تحفہ پٹرول 4.86 ، ڈیزل 4.26 ،لائٹ ڈیزل .16 2روپے ،مٹی کا تیل 52پیسے سستانوٹیفکیشن

حکومت کا سال نو پر تحفہ پٹرول 4.86 ، ڈیزل 4.26 ،لائٹ ڈیزل .16 2روپے ،مٹی کا تیل 52پیسے سستانوٹیفکیشن

اسلام آباد( ) حکومت نے قوم کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس پیسے سے 4روپے 86پیسے فی لٹر تک کمی کا اعلان کردیا ،پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 4روپے 86پیسے ، ڈیزل کی فی لٹرقیمت میں 4روپے 26پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 52پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے16پیسے کمی کی گئی، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔پیر کو ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت95روپے83پیسے سے کم کر کے 90روپے97پیسے کردی گئی ہے ،اسی طرح ہائی سپیڈل ڈیزل کی قیمت 110روپے94پیسے سے کم کر کے 106روپے68پیسے کردی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 83روپے50پیسے سے کم کر کے 82روپے 98پیسے کردی گئی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 77روپے44پیسے سے کم کر کے 75روپے 28پیسے کردی گئی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی شب رات 12بجے سے ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری بجھوائی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے نو روپے ،ہائی سپیڈل ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 15روپے ، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت2روپے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 25پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔