• Home »
  • Uncategorized »
  • دبئی میں چترالی موسیقی کا اہتمام ثقافتی پروگرام کو”ایک شام زوقی“کے نام دیا گیا

دبئی میں چترالی موسیقی کا اہتمام ثقافتی پروگرام کو”ایک شام زوقی“کے نام دیا گیا

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز)دبئی میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت حاجی محمد ظفر کی سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ وہ ملک سے دور رہ کر بھی اپنے علاقے کے سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اور پردیس میں بھی اپنے کمیونٹی کے ساتھ ہر ممکن مدد اور تعاون کے لئے تیار رہتا ہے۔ اور دبئی میں رہے والے چترالیوں کے لئے کوئی نہ کوئی ثقافتی پروگرام ترتیب دیتے رہتے ہیں۔اپنی رہائش گاہ ڈیرہ دبئی میں ایک انتہائی پروقار اور پر تکلف عشایہ کا اہتمام کیا تھا جس میں چترال گلگت بلتستان اور پختون

علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے حضرات شرکت کی جس میں فتح الرحمن، شیر بابر خان، نظار ولی شاہ، ظفر سیرنگ، نذیر شاہ، شیر اسرار خان، محمد اسماعیل خان، عزیز احمدذیتوی، عبدالولی اسی، برات حسین، دیدار حسین دلبر، نثار اللہ مسرور، کے علاوہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض پہلوان حصیم خان، وقار خان، ارشد خان، سکندر خان اور شفیع خان نے بڑے منظم اور پُر خلوص طریقے سے سر انجام دیے۔ اس موقع پر چترالی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں نوجوان فنکار فاروق عبداللہ، محمد اسماعیل اور غذر سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر فنکار آمیر نظامی نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔ اس ثقافتی کو ”ایک شام زوقی“کے نام دیا گیا تھا۔ اس موقعے پر چترال کمیونٹی کی طرف سے بات کرتے ہوئے نظار ولی شاہ نے میزبان حاحی محمد ظفر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔ آخر میں میزبان حاجی ظفر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ یوں یہ پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔