• Home »
  • نیوز »
  • سی پیک کے 11 منصوبے مکمل 11تکمیل کے مراحل میں ہیں، چین

سی پیک کے 11 منصوبے مکمل 11تکمیل کے مراحل میں ہیں، چین

اسلام آباد () پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت 11 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ دیگر 11 منصوبے ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے سی پیک پر پیش رفت پر مبنی رپورٹ کے مطابق 22 منصوبوں میں 18 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ مزید 20 منصوبوں سے متعلق کام جاری ہے۔رپوٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں مجموعی طور پر 11 ہزار ایک سو 10 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل 15 منصوبے ترجیحاتی بنیادوں پر طے کیے گئے تھے۔ان میں سے 7 منصوبے مکمل کرلیے گئے جبکہ 6 ہزار 9 سو 10 میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کے 6 منصوبے زیر تکمیل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنیادی ڈھانچے کے 3 منصوبے اس وقت زیرِ تعمیر ہیں جن میں قراقرم ہائی وے فیز 2، کراچی۔لاہور موٹر وے (سکھر 150 ملتان سیکشن) اور لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سی پیک ، ون بیلٹ ون روڈ کا جامع منصوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی لحاظ سے انتہائی اہمیت حامل ہے۔سی پیک، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا اہم منصوبہ ہے سلک روڈ اور دنیا بھر میں چینی کمپنیوں کو دنیا بھر کی مارکیٹ سے ملانے میں مدد ملے گی۔چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (CPHGC) نے اپنے 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے 660 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا ٗاس طرح اس یونٹ نے قومی گرڈ میں پری کمیشننگ آزمائشی بنیادپر بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا سنگِ میل حاصل کرلیا ہے۔پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد 1320 میگاواٹ کے پراجیکٹ کا دوسرا یونٹ 2019 کی پہلی ششماہی میں نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے سے منصوبے کے کمرشل آپریشن کی بنیاد بھی پڑ گئی ہے، جو کہ اگست 2019 میں متوقع ہے۔