• Home »
  • Uncategorized »
  • شندور ویلفئر ٹرسٹ چترال میں کافی عرصہ سے قدرتی،افات اور مشکلات میں چترال کے عوام کی خدمت کررہی ہے

شندور ویلفئر ٹرسٹ چترال میں کافی عرصہ سے قدرتی،افات اور مشکلات میں چترال کے عوام کی خدمت کررہی ہے

شندور ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ ماہ کریم آباد مداشیل میں آگ لگنے کی وجہ سے مسمی حسن خان کا گھر مکمل طور پر جل کر راگھ کا ڈھیر بن گیا تھا اور گھر میں موجود ایک خانون سمیت ایک بچی شدید جلس گئی تھی چترال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فوری طبی امداد دینے کے بعد ان کو پشاور منتقل کی گئی جہاں ان کی علاج جاری ہے اس افسوس ناک واقعہ کے بعد سا بقہ

نائب ناظم اعلیٰ وسرپرست شندور ویلفئر ٹرسٹ مولانا عبدالشکور نے حسن خان کے نمائندہ میر حسام کو نقد مالی امداد مہیا کی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شندور ویلفئر ٹرسٹ چترال میں کافی عرصہ سے قدرتی،افات اور مشکلات میں چترال کے عوام کی خدمت کررہی ہے اس موقع پر میر حسام نے شندور ویلفئر ٹرسٹ کے سرپرست کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مداشیل جیسے پسماندہ اور غریب عوام سے با خبر رہ کر مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دیا