• Home »
  • نیوز »
  • صوبائی حکومت نے دوسرے اضلاع سے ضلع پشاورمیں تبادلوں کیلئے جامع اور قانونی پالیسی بنانے کی ہدایات کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیاگیاہے

صوبائی حکومت نے دوسرے اضلاع سے ضلع پشاورمیں تبادلوں کیلئے جامع اور قانونی پالیسی بنانے کی ہدایات کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیاگیاہے


پشاور(نیوز)صوبائی حکومت نے دوسرے اضلاع سے ضلع پشاورمیں تبادلوں کیلئے جامع اور قانونی پالیسی بنانے کی ہدایات کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان نے مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش اور سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر امجد کو ایک مراسلہ جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ دوسرے اضلاع سے اساتذہ پشاور کے مختلف سکولوں میں تعیناتیوں کیلئے تبادلے کرارہے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف متعلقہ اضلاع میں اساتذہ کی پوسٹیں متاثرہوتی ہیںبلکہ پشاورمیں بھی خالی پوسٹوں پر دوسرے اضلاع کے اساتذہ کو تعینات کرکے مسائل پیداہورہے ہیں مراسلے میں کہاگیاہے کہ اکثر ملازمین دوسرے اضلاع میں بھرتی ہونے کے بعد پشاور ٹرانسفر کر الیتے ہیں جس سے پشاور کے عوام کی حق تلفی ہوتی ہے لہذا اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت دوسرے اضلاع سے ضلع پشاورمیں تبدیل ہوکرآنے والوں کیلئے ایک جامع اورقانونی پالیسی مرتب کرے تاکہ پشاورکے مقامی لوگوں کی حق تلفی نہ ہوسکے اس حوالے سے فوری طورپر تجاویزاورسفارشات مرتب کرکے صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیں۔