• Home »
  • Uncategorized »
  • صوبائی حکومت نے گریڈ1سے لیکر گریڈ17تک کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے

صوبائی حکومت نے گریڈ1سے لیکر گریڈ17تک کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے


پشاور(خصوصی رپورٹر)صوبائی حکومت نے گریڈ1سے لیکر گریڈ17تک کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں کام کرنے والے گریڈ1سے لیکرگریڈ17تک کے لاکھوں سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ قرضے سرکاری ملازمین کو ہائوس بلڈنگ ، موٹرکار اور موٹر سائیکل کے مد میں دیئے جائینگے جب کہ قرضوں کی واپسی کے لئے آسان طریقہ کار تیار کیا گیا ہے اور سرکاری ملازمین ماہانہ بنیادوں پر اقساط میں قرضے واپس کرینگے ۔