• Home »
  • Uncategorized »
  • عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے پرپیگینڈوں کو سنجیدہ نہ لیں اور جس نے بھی اس قسم کا بے بنیاد افواہ پھیلائی ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے

عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے پرپیگینڈوں کو سنجیدہ نہ لیں اور جس نے بھی اس قسم کا بے بنیاد افواہ پھیلائی ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے

چترال(بشیر حسین آزاد) پیر کے روزسوشل میڈیا پر چائنیز شہری جو کہ دروش مقیم ہے کے کرونا وائرس کی تشخیص کے بارے میں خبر چلی تھی۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر دروش کا دورہ کیا۔ جہاں پر معلوم ہوا کہ چائینز شہری پیٹ کے درد میں مبتلا ہے۔ اور کسی بھی قسم کی وائرس میں مبتلا نہیں۔ڈی سی لوئر چترال نوید احمد نے موقع پر میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ بیمار کے علاج معالجے کا خاص خیال رکھا جائے اُنہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے پرپیگینڈوں کو سنجیدہ نہ لیں اور جس نے بھی اس قسم کا بے بنیاد افواہ پھیلائی ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی

Related Posts