• Home »
  • نیوز »
  • للسائل والحمروم فاؤنڈیشن نے لوئیر دیر اپر دیر اور چترال نے پرائمری لیول میں 2486اور پوسٹ میٹرک لیول میں 251 یتیم ونادار طلباء میں 35لاکھ روپے نقدوظائف تقسیم کئے حاجی محمدجاوید

للسائل والحمروم فاؤنڈیشن نے لوئیر دیر اپر دیر اور چترال نے پرائمری لیول میں 2486اور پوسٹ میٹرک لیول میں 251 یتیم ونادار طلباء میں 35لاکھ روپے نقدوظائف تقسیم کئے حاجی محمدجاوید

چترال( نمائندہ شندور ٹائم ) للسائل والحمروم فاؤنڈیشن نے لوئیر دیر اپر دیر اور چترال نے پرائمری لیول میں 2486اور پوسٹ میٹرک لیول میں 251 یتیم ونادار طلباء میں 35لاکھ روپے نقدوظائف تقسیم کئے
حاجی محمدجاوید
لوئیر دیر اپر دیر اور چترال میں للسائل والحمروم فاؤنڈیشن کی طرف یتیم ونادار طلبا ء وطالبات مے تقسیم کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی ای او ز علاقہ کے مغزیزین اور طلبا ء وطالبات کے سر پر ستوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے چئیرمین حاجی محمد جاوید نے فاؤنڈیشن کی حدمات پر تفصیل

سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ سال 2017.18میں پرائمری لیول کین 2486اور پوسٹ میٹرک لیول کے 251یتیم طلباء کو فاؤنڈیشن کی طرف سے تعلیمی وظائف کے علاوہ فاؤنڈیشن نے صحت کے سیکٹر میں 2318نادار افراد کی

کیئریکٹ سرجری کی اور 295مریضوں کا علاج اور مستحق افراد کوسپورٹیوآلات فراہم کئے اس کے علاوہ سوشل سکیٹر کی مدمیں 405یتیم اورنادار بچیوں کو مختلف شبعوں میں فنی تربیت فراہم کی اور انکوتربیت کے ساتھ سیونگ مشین اور ٹولنرلٹ فراہم کی گئی تاکہ وہ باعزت طور پر اپنے اور خاندان کے لئے حلال رزق کماسکیں اور ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں مزید کہاکہ موجودہ حکومت مستحق اور نادر افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے مخیرحضرات سے بھی درخواست کی کہ وہ کم ازکم ایک یا دو یتیم بچوں یا بچیوں کو تعلیم دنیے میں ان کی مدد کریں