• Home »
  • Uncategorized »
  • متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی آج آمد لیکن ان کے تعاون سے پاکستان میں کتنے منصوبے شروع ہوچکے ہیں؟ بڑی خبرآگئی

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی آج آمد لیکن ان کے تعاون سے پاکستان میں کتنے منصوبے شروع ہوچکے ہیں؟ بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ، دوسری طرف  متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی ڈویلمنٹ فنڈ کے تعاون سے پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان آج اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے، ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہمراہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد شیخ محمدبن زید دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہو ں گے۔اماراتی ولی عہد کے دورے میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم معاہدے کیے جائیں گے۔

ادھرعرب امارات کے سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں ابوظہبی ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مالی معاونت سے 736 ملین درھم (200 ملین ڈالر) کی لاگت کے 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے احکامات کی تعمیل ہے ۔یواے ای سفارتخانے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے منصوبوں کے تیسرے مرحلے میں پانچ اہم شعبے شامل ہیں، ان شعبوں میں سڑکیں، پل، تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، زراعت، انسانی مدد اور پولیو ویکسین مہم کا نفاذ شامل ہے۔ضرور پڑھیں: 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے پاکستان معاونتی پروگرام نے کے پی ، قبائلی علاقوں اور بلوچستان ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا جامع پلان بنایا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد کے عوام کی خدمت اور ترقی بھی شامل ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


ادھرعرب امارات کے سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں ابوظہبی ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مالی معاونت سے 736 ملین درھم (200 ملین ڈالر) کی لاگت کے 40 ترقیاتی اور انسانی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے احکامات کی تعمیل ہے ۔یواے ای سفارتخانے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے منصوبوں کے تیسرے مرحلے میں پانچ اہم شعبے شامل ہیں، ان شعبوں میں سڑکیں، پل، تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، زراعت، انسانی مدد اور پولیو ویکسین مہم کا نفاذ شامل ہے۔ضرور پڑھیں: احتساب عدالت نے نیب کو شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی

مزید : اہم خبریں /قومی