• Home »
  • نیوز »
  • مصباح الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا

مصباح الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہاہے کہ مصباح کی شمولیت سے پشاور زلمی کی ٹیم میں تجربے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی دانشمندی کا بھی اضافہ ہوا ہے۔ میڈیاسے گفتگو میں جاوید آفریدی نے کہا کہ مصباح بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اور مسلسل فرسٹ کلاس کرکٹ کے دوران ایکشن میں ہیںاس لیے امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ 4 میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح جوان کرکٹرز کیلئے ایک رول ماڈل ہیں، ان کی ڈریسنگ روم اور فیلڈ میں موجودگی کپتان ڈیرن سیمی کیلئے بھی کافی مددگار ثابت ہو گی۔ جب جاوید آفریدی سے پوچھا گیا کہ سیمی کی موجودگی میں مصباح کا کیا

کردار ہوگا تو انہوں نے کہا کہ سیمی بطور کپتان زلمی کے ہیڈ ہیں، وہ دو بار ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتواچکے ہیں اور ساتھ ساتھ زلمی کو بھی پی ایس ایل ٹائٹل جتوا چکے ہیں جبکہمصباح الحق بار پی ایس ایل چیمپئن رہے۔ یہ دونوں امر ٹیم زلمی کے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے متاثر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین سال سے زلمی کی ٹیم کا حصہ رہنے والے تمام کھلاڑی چوتھے ایڈیشن میں بھی ٹیم زلمی کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ یہ کھلاڑی فیلڈ میں اپنا 100 فیصد دے کر پشاور زلمی کو دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال پر جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور لیگ کے دوران اچھے مقابلے کی توقع ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس بار بھی پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان ضرور آئیں گے۔