• Home »
  • نیوز »
  • ملزم محمد امین ولد گل زادہ کو قْرآن پاک کی بے حُرمتی جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزم محمد امین ولد گل زادہ کو قْرآن پاک کی بے حُرمتی جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز) ملاکنڈ ڈویژن کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد عارف نے دنین چترال سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد امین ولد گل زادہ کو قْرآن پاک کی بے حُرمتی جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ چترال پولیس نے ملزم محمد امین کے خلاف 2مئی 2017کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ جس میں ملزم پر یہ الزام لگایا گیا تھا، کہ اُس نے قُرآن مجید کی بے حُرمتی کی ہے۔ عدالت نے سنئیر پراسکیوٹر سید نعیم خان، طارق بخش اور ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ایک دفعہ میں ملزم کو عمر قید، دوسری دفعہ میں تین سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔