• Home »
  • Uncategorized »
  • منگل کے روز چترال میں بجلی کے ہزاروں صارفین نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور روزانہ کی بنیاد پر طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کرنے کی پرزور مذمت

منگل کے روز چترال میں بجلی کے ہزاروں صارفین نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور روزانہ کی بنیاد پر طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کرنے کی پرزور مذمت

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز) منگل کے روز چترال میں بجلی کے ہزاروں صارفین نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور روزانہ کی بنیاد پر طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کرنے کی پرزور مذمت کی اور حکومت کو تنبیہ کیاکہ اگر لوڈشیڈنگ کافی الفور خاتمہ نہیں ہوا تو ضلع بھر کے 22ہزار سے ذیادہ صارفین سڑکوں پر آنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ احتجاجی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس جلسے سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، مولانا جمشید احمد، مولانا عبدالرحمن، امین الرحمن، شبیر

احمد خان، مولانا عبدالسمیع اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موسم سرما کے دوران روزانہ 12گھنٹے سے ذیادہ کی لوڈ شیڈنگ کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ 20ارب روپے کی لاگت سے گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ کی تکمیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ ناقابل فہم بات ہے جبکہ لواری پاس کے مقام پر برفباری سے گرے ہوئے کھمبوں کی دوبارہ ایستادگی میں بھی پیسکو حکام ناکام ہیں۔