• Home »
  • Uncategorized »
  • نظاور ولی شاہ نے مولا نگاہ صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاز محترم کی وفات سے ہمیں ناقابل برداشت صدمہ ہوا ہے ا

نظاور ولی شاہ نے مولا نگاہ صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاز محترم کی وفات سے ہمیں ناقابل برداشت صدمہ ہوا ہے ا

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز) معروف ماہر تعلیم مولا نگاہ نگاہ کی وفات پر نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں میں رہنے والے چترالیوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے بلکہ سمندر پار چترالیوں کی طرف سے بھی نگاہ صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا گیا ہے“ دبئی میں مقیم معروف سماجی ورکر اور صدر اویر سیز چترالیز حاجی محمد ظفر نے مولانگاہ کی وفات کو چترال کے ادب، تعلم اور چترال کی ثقافت کے لئے بڑا نقصان قرار دیا اور انکی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کی انہوں نے مرحوم کے

درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے“ اس موقعے پر نظاور ولی شاہ نے مولا نگاہ صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاز محترم کی وفات سے ہمیں ناقابل برداشت صدمہ ہوا ہے استاز محترم کی علمی ادبی اور ثقافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک استاز محترم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔شارجہ سے ظفرا لدین لال آف موڑکہو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ مولا نگاہ صاحب کی وفات سے چترال کو خاص کر کھو ثقافت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچی ہے انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ

میں مقیم کئی اور لوگوں نے بھی نگاہ صاحب کے خاندان سے تعزیت کااظہار کئے ہیں جن میں فتح الرحمن،شیر اسرار خان، ظفر سیر ونگ،محمد صابر خان،غفار علی، حسین نادر جان، قاسم علی پوہت،دیدار علی دلبر شامل ہیں۔