• Home »
  • نیوز »
  • نو ہزار پانچ سوفٹ کی بلندی میں برف پر موک ایکسر سائز

نو ہزار پانچ سوفٹ کی بلندی میں برف پر موک ایکسر سائز

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز) شہری علاقوں میں جہاں سیکیورٹی اداروں کی طرف سے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاری ہے۔ وہاں چترال کے سیکیورٹی ادارے بھی غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور اُنہیں تحفظ فراہم کرنے سے غافل نہیں ہیں۔ چترال کے علاقہ شغور میں ؎ نو ہزار پانچ سو فٹ بلند معدنی منصوبے پر ڈی پی او چترال فرقان بلال کی ہدایت پر ایک فٹ برف پر موک ایکسر سائز کا

عملی مظاہرہ کیا گیا۔ جو کہ ایس ڈی پی او گرم چشمہ عبدالستار کے زیر نگرانی انجام پائی۔ موک ایکسر سائز میں پولیس کے جوانوں،ایلیٹ فورس اور پراجیکٹ کی سیکیورٹی نے حصہ لیا۔ اور خدا نخواستہ کسی بھی ہنگامی صورت

میں تیز ترین اقدام اُٹھا کر جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے حوالے سے اپنے فن اور تربیت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ ڈی پی او نے کہا۔ کہ چترال ایک پُر امن ضلع ہے۔ لیکن ہمیں کسی بھی صورت اپنی تیاری سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔

اور غیر ملکیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔