• Home »
  • Uncategorized »
  • نیا سال شروع ہوتے ہی کاروباری افراد کے وارے نیارے ہو گئے ، سٹاک مارکیٹ میں ایک دم اتنا اضافہ کہ جان کر وزیراعظم عمران خان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

نیا سال شروع ہوتے ہی کاروباری افراد کے وارے نیارے ہو گئے ، سٹاک مارکیٹ میں ایک دم اتنا اضافہ کہ جان کر وزیراعظم عمران خان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کراچی ( )نئے سال کا آغازپاکستان کیلئے مثبت ثابت ہواہے کیونکہ آج سٹاک مارکیٹ میں ایک ساتھ ہی 929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آ یاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں جب آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 37 ہزار 66 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم جو ں جوں وقت گزرتاگیا سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھتا گیا اور کاروبارتیز ہو تا چلا گیا اور سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈکس 980 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔ تاہم معمولی کمی کے بعد 100 انڈکس 37 ہزار 995 پر آگیا اور یوں سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز 929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔