• Home »
  • نیوز »
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن نظار ولی شاہ نے پارٹی قیادت پر زور دیا ہے کہ اس دفعہ سینٹ کا ٹکٹ چترال سے کسی ورکر کو دیا جائے

پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن نظار ولی شاہ نے پارٹی قیادت پر زور دیا ہے کہ اس دفعہ سینٹ کا ٹکٹ چترال سے کسی ورکر کو دیا جائے

چترال (نمائند شندور ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن نظار ولی شاہ نے پارٹی قیادت پر زور دیا ہے کہ اس دفعہ سینٹ کا ٹکٹ چترال سے کسی ورکر کو دیا جائے کیونکہ یہ چترال کا حق بنتا ہے۔ ہم نے 2013کے مشکل الیکشن میں بھی چترال سے دو 2 ایم۔پی۔اے منتخب کروانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ جن لوگوں کو ٹکٹ دیا جارہا ہے وہ اپنے حلقوں سے بُری طرح ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سراسر ناانصافی ہوگی کہ ایم۔پی۔اے ہمارے

پاس ہیں اور ٹکٹ مردان یا پشاور میں کسی کو دیا جائے۔ اثرورسوخ اور تعلقات کے بنیاد پر پارٹی ٹکٹ دینا نقصان دہ ہوگا۔ امید ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹکٹ کسی چترالی ورکر کو دے کر پارٹی ورکروں کے خدشات دور کرے گا۔
یاد رہے کہ نظار ولی شاہ دوبئی میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جلاوطنی کے دوران ان کے بہت قریبی رہے ہیں بی بی نے وقت آنے پر انہیں پارٹی میں اچھا مقام دینے کا وعدہ کیا تھا۔