پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا


راولپنڈی )پاک فوج نے مسلسل دوسرے روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے جو لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر کے قریب پرواز کر رہا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نشانہ بنائے گئے ڈرون کی تصویر بھی شیئر کی ۔ واضح رہے کہ منگل کو بھی پاک فوج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرجیکل سٹرائیک کرنے اور پاکستان کو سبق سکھانے پر ایل او سی پر ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا ۔

Related Posts