• Home »
  • Uncategorized »
  • پولیس شہدا کے پیکج کی طرز پر لیویز کیلئے بھی شہدا پیکج دیاجائے گا۔

پولیس شہدا کے پیکج کی طرز پر لیویز کیلئے بھی شہدا پیکج دیاجائے گا۔

،ہ() وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام تابناک ماضی کے مالک ہیں۔پاک آرمی، ایف سی ، پولیس، لیویز اور دیگر سکیورٹی اداروں اور عوام کی کوششوں سے سو فیصد امن آچکا ہے۔ پولیس شہدا کے پیکج کی طرز پر لیویز کیلئے بھی شہدا پیکج دیاجائے گا۔ وہ ضلع باجوڑ اورشاہ کس باڑہ کے ایک روزہ مصروف ترین دورہ کے دوران باجوڑ سکائوٹس قلعہ میں قبائلی عمائدین کے جرگے اورباجوڑ لیویز کی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ ایم این اے گل ظفر، صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر، انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور نارتھ میجر جنرل راحت نسیم احمد خان، کمشنر ملاکنڈ ، باجوڑ کے دیگر انتظامی افسران ، سیکٹر کمانڈر نارتھ ، آرمی کے افسران ، قبائلی عمائدین ، سکیورٹی حکام اور دیگر اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ۔ وزیراعلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں کسی بھی منتخب وزیراعلی کا باجوڑ کا پہلا دورہ ہے۔ ا نہوں نے یقین دلایا کہ وہ خودنئے اضلاع کے دورے کریں گے ۔ ۔صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو تمام نئے اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے ۔ بیشتر صوبائی محکموں کی نئے اضلاع تک توسیع ہو چکی ہے خوش آئند بات یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 247 کے خاتمے کے باوجود کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، فاٹا اور پاٹا میں آئندہ پانچ سالوں کیلئے کوئی ٹیکس نہیں ۔ ہم نے قبائلی عوام سے جو وعدے کئے ہیں پورے کریں گے ۔ بہت جلد بلدیاتی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی کرائے جائیں گے ۔صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں میں آپ کی بھی بھر پور نمائندگی ہو گی ۔نئے اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے ۔ وزیراعلی نے اس موقع پر سکاوٹس اور لیویز کی یاد گار شہدا پر پھول بھی چڑھائے اورسلامی پیش کی ۔ قبل ازیں صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے خطاب کیا ۔علاوہ ازیں ضلع خیبر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے شاہ کس لیوی سنٹر میں تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ راحت نسیم، رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی، ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر، سیکٹر کمانڈر باڑہ بریگیڈیر شہاب، باڑہ ، لنڈی کوتل اور جمرود کے اسسٹنٹ کمشنرز، کمانڈنٹ محسود سکائوٹس کرنل احمد مند، کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل فرخ کے علاوہ فوجی و سول افسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔ ہیلی پیڈ پر آئی جی ایف سی نارتھ راحت نسیم اور ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے استقبال کیا اس موقع پر علاقائی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔دورے کے دوران دہشت گرد تنظیموں سے سرنڈر ہونے والے افراد کے تربیت گاہ کا بھی دورہ کیا گیا اور انہیں دی جانے والی تربیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور دوران تربیت ان کی بنائی گئی اشیاء کا بھی معائنہ کیا گیا ۔اس موقع پر سرنڈر ہونے والے افراد نے وزیر اعلی ٰ کو سلامی دی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔تقریب کے دوران قبائلی مشران نے فاٹا انضمام سے پائی جانے والی تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹیکسوں میں پانچ سال کی چھوٹ دی گئی ہے اور اس میں مزید بھی اضافہ ہو سکتاہے۔تقریب کے دوران ملک ظاہر شاہ نے ان کو کلہ لنگی پہنائی ،آئی جی ایف سی نارتھ کی جانب سے سوینئر پیش کیا گیا جبکہ رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے انہیں تاریخی بندوق پیش کی ۔