• Home »
  • Uncategorized »
  • پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ارشاد مکرر کو چترال میں کرونا وائرس کی آمد کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبر پھیلانے اور خوف ہراس پیدا کرنے پر گرفتاری کا حکم

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ارشاد مکرر کو چترال میں کرونا وائرس کی آمد کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبر پھیلانے اور خوف ہراس پیدا کرنے پر گرفتاری کا حکم

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال جاوید الرحمن نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ارشاد مکرر کو چترال میں کرونا وائرس کی آمد کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبر پھیلانے اور خوف ہراس پیدا کرنے پر گرفتاری کا حکم دے دیا جسے ماتحت عدالت نے قبل از گرفتاری ضمانت دے دی تھی۔ چترال پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 505اور ٹیلی گراف ایکٹ کے دفعہ 25کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا جس نے گزشتہ دنوں دروش کے قریب ایک پاؤر پراجیکٹ میں کام کرنے والے ایک چینی باشندے کو پیٹ میں درد ہونے پر ہسپتال میں داخل کرنے پر فیس بک کے ذریعے افواہ پھیلائی تھی کہ اس چینی باشندے میں کرونا وائر س موجودہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے لکھا ہے کہ ملزم کے خلاف کیس کسی بد دیانتی کی بنا پر درج نہیں ہوئی ہے لہٰذا ان کی قبل از ضمانت گرفتاری کو منسوخ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا جاتا ہے۔ عدالت کی طرف سے حکم جاری ہونے پر چترال پولیس کے تھانہ دروش کے عملے نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے دروش منتقل کردیا۔