• Home »
  • نیوز »
  • ڈی پی او چترال کے حکم سے ضلع چترال کے تمام پراجیکٹس جہاں پر غیر ملکی اپنے خدمت سرانجام دے رہے ہیں ان کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے

ڈی پی او چترال کے حکم سے ضلع چترال کے تمام پراجیکٹس جہاں پر غیر ملکی اپنے خدمت سرانجام دے رہے ہیں ان کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز)ڈی پی او چترال کے حکم سے ضلع چترال کے تمام پراجیکٹس جہاں پر غیر ملکی اپنے خدمت سرانجام دے رہے ہیں ان کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے
ملکی صورت حال کے پیش نظر ڈی پی او چترال کے حکم سے تمام فارن پراجیکٹس کی ایس ڈی پی اواور ایس ایچ اوز

نے اڈیٹ کی اور سیکورٹی کی ریہر سل کی گئی جہاں سیکورٹی کے خدشات پائے گئے ان کو نوٹس جاری کئے گئے چترال میں مختلف پراجیکٹس پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ اگرچہ چترال ایک پرامن جگہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ تما م پراجیکٹس جن کی نگرانی غیر ملکی کررہے ہے ان کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے

مستحکم بناکر سیکورٹی مذید ہائی الرٹ کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے اس سلسلے میں پولیس کے مراکز میں ریزرو فورس بھی ہائی الرٹ رہے گی مذید تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ چترال پولیس ریزرو کے علاوہ ایلیٹ فورس کے اعلی صلاحیتوں اور جدید اسلحے سے لیس ایلیٹ فورس کو بھی اس سلسلے میں ہائی الرٹ کیا گیا ہے