• Home »
  • نیوز »
  • 12فروری کو بونی میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں صبح10 بجے اپنی حاضری کو یقینی بنائی جہاں اپر چترال ضلعے کی تنظیم سازی ہوگی/رحمت غازی خان

12فروری کو بونی میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں صبح10 بجے اپنی حاضری کو یقینی بنائی جہاں اپر چترال ضلعے کی تنظیم سازی ہوگی/رحمت غازی خان

چترال ( نمائندہ شندور ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج رحمت غازی خان نے اپر چترال کے تمام پارٹی کارکنان کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12فروری کو بونی میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں صبح10 بجے اپنی حاضری کو یقینی بنائی جہاں اپر چترال ضلعے کی تنظیم سازی ہوگی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ورکرز کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اپر چترال میں پارٹی کی تنظیم کو آخری شکل دی جائے گی جس کی منظوری پارٹی کی صوبائی قیادت نے دی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنا ن پر زور دیا کہ وہ اس کنونشن میں کسی عذر کے بغیر غیر حاضر نہ رہیں تاکہ پی ٹی آئی کے لئے انتہائی زرخیز ضلع اپر چترال میں پارٹی کو مستحکم بنیاد وں پر استوار کیا جاسکے۔